سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا پاکستان کے یوم آزادی پر صدر ممنون حسین کو مبارکباد کا پیغام

50

اسلام آباد ۔ 13 اگست (اے پی پی) سعودی عرب کے فرمانروا خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے پاکستان کے یوم آزادی پر صدر ممنون حسین کو مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔ سعودی عرب کی وزارت خارجہ امور کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے صدر ممنون حسین اور پاکستانی قوم کی ترقی و خوشحالی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے بھی یوم آزادی پر صدر مملکت ممنون حسین کو مبارکباد دی اور پاکستان کے برادر عوام کی ترقی کیلئے دعا کی۔