سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز نے شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی کو حج 1443 ہجری کا خطیب مقرر کردیا

مکہ مکرمہ۔5جولائی (اے پی پی):سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز نے شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی کو حج 1443 ہجری کا خطیب مقرر کیا ہے۔ سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی رابطہ عالم اسلامی کے جنرل سیکریٹری اور علما کونسل کے رکن بھی ہیں۔ وہ وقوفہ عرفہ کے دن مسجد نمرہ سے خطبہ حج دیں گے۔