سعودی فرمانروا نے سماجی کفالت میں شامل خاندانوں کے لئے 1.7ارب ریال کی منظوری دے دی

ریاض ۔ 14 جون (اے پی پی) خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے عید الفطر کی تیاری کے لئے سماجی کفالت میں شامل شہریوں کے لئے 1.7ارب ریال سے زیادہ رقم کی منظوری دیدی۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیر محنت و سماجی بہبو د احمد الراجحی نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ اس رقم کی بدولت سماجی کفالت حاصل کرنے والے شہریوں کی عید ضروریات …

ریاض ۔ 14 جون (اے پی پی) خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے عید الفطر کی تیاری کے لئے سماجی کفالت میں شامل شہریوں کے لئے 1.7ارب ریال سے زیادہ رقم کی منظوری دیدی۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیر محنت و سماجی بہبو د احمد الراجحی نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ اس رقم کی بدولت سماجی کفالت حاصل کرنے والے شہریوں کی عید ضروریات بہتر شکل میں پوری ہوسکیں گی۔ اس پر شاہ سلمان ہم سب کی جانب سے شکریہ کے مستحق ہیں۔