ریاض ۔ 29 دسمبر (اے پی پی) سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے گزشتہ روز ریاض میں ترک وزیراعظم بن علی یلدرم نے ملاقات کی اور ان سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات اور باہمی دلچسپی کے علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ترک خبر رساں ادارے کے مطابق دونوں رہنماوں نے سعودی عرب اور ترکی کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے طریقوں اور خطے میں رونما ہونے والی تازہ پیش رفت کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔