ریاض۔17جولائی (اے پی پی):سعودی رائل ایئرفورس اور فالکنز ٹیم برطانیہ میں ہونے والے رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو ( آرآئی اے ٹی 2024) میں حصہ لے گی۔اخبار 24 کے مطابق ائیر شو 19 سے 21 جولائی تک برٹش ایئر فورس فیئر فورڈ بیس پر جاری رہے گا۔ سعودی رائل ایئرفورس رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو ( آرآئی اے ٹی 2024) میں اپنے جدید ہاکس65، ایف 15 ایس اے اور اے 330 ایم …
سعودی فضائیہ رائل انٹرنیشنل ایئر شو میں شرکت کرے گی،رائل ایئرفورس

مزید خبریں
ریاض۔17جولائی (اے پی پی):سعودی رائل ایئرفورس اور فالکنز ٹیم برطانیہ میں ہونے والے رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو ( آرآئی اے ٹی 2024) میں حصہ لے گی۔اخبار 24 کے مطابق ائیر شو 19 سے 21 جولائی تک برٹش ایئر فورس فیئر فورڈ بیس پر جاری رہے گا۔
سعودی رائل ایئرفورس رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو ( آرآئی اے ٹی 2024) میں اپنے جدید ہاکس65، ایف 15 ایس اے اور اے 330 ایم آر ٹی ٹی اے طیاروں کی نمائش کرے گی جو جدید ملٹری صلاحیتوں کے حامل ہیں۔ایئر شو میں شرکت، بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانے اور سعودی ایئرفورس کی اعلی کارکردگی اور تیاری کو اجاگر کرنے کے فریم ورک کے اندر آتی ہے۔







