ریاض ۔4اکتوبر (اے پی پی):سعودی عرب کی نجی فضائی کمپنی فلائی ناس مزید پانچ اے 320 نیو مسافر طیارے حاصل کرے گی جس کے بعد رواں سال کے دوران کمپنی کی طرف سے حاصل کئے جانے والے ان طیاروں کی مجموعی تعداد 11 ہو جائے گی۔
ان طیاروں آمدکے بعد کمپنی کے پاس موجود مسافر طیاروں کی کل تعداد 56 ہو جائے گی۔ فلائی ناس کے سربراہ بندرالموہنہ کے مطابق نئے طیاروں کی خریداری کامقصد زیادہ سے زیادہ عازمین حج و عمرہ اور مملکت آنے والے دیگر مسافروں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنا ہے۔