سعودی عرب میں فلکیاتی اعتبار سے موسم گرما کا آغاز ہفتہ سے ہو گیا

جدہ۔21جون (اے پی پی):جدہ میں فلکیاتی انجمن کے صدر انجینئرماجد ابوزاھرہ نے کہا ہے کہ مملکت میں موسم گرماکا آغازہفتہ 21 جون سےہو گیا ۔ اردو نیوز کے مطابق مکہ مکرمہ وقت کے مطابق ہفتے کی صبح 5 بجکر 42 منٹ پر سورج سرطان کے مدار میں فلکیاتی اعتبار سے عمودی صورت میں ہوگا جو موسم گرما کے آغاز کی نشانی ہے۔عکاظ کے مطابق فلکیاتی اعتبار سے رواں سال موسم …

مزید خبریں

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کی ملاقات، پارلیمانی امور، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال اسلام آباد۔17اگست (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے پیر کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے ملاقات کی جس میں پارلیمانی امور، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں پارلیمانی اداروں کے استحکام اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کہا گیا ۔ ملاقات میں عوامی مسائل کے حل اور قانون ساز اداروں کی موثر کارکردگی سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی اداروں کے درمیان باہمی رابطوں اور تجربات کے تبادلے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ مضبوط پارلیمانی ادارے ہی جمہوریت کے استحکام کی ضمانت ہیں، تمام قانون ساز اداروں کے درمیان باہمی مشاورت اور تجربات کا تبادلہ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپیکر کانفرنس پارلیمانی تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے ایک موثر پلیٹ فارم ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے گلگت بلتستان اسمبلی کے نومنتخب اراکین کے لیے انسٹیٹیوٹ آف پارلیمانی سروسز میں تربیتی پروگرام کے انعقاد پر زور دیا اور انہوں نے عمران ندیم کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے لئے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے پارلیمانی تعاون کے فروغ کے لیے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے کردار کو سراہا۔

12

جدہ۔21جون (اے پی پی):جدہ میں فلکیاتی انجمن کے صدر انجینئرماجد ابوزاھرہ نے کہا ہے کہ مملکت میں موسم گرماکا آغازہفتہ 21 جون سےہو گیا ۔

اردو نیوز کے مطابق مکہ مکرمہ وقت کے مطابق ہفتے کی صبح 5 بجکر 42 منٹ پر سورج سرطان کے مدار میں فلکیاتی اعتبار سے عمودی صورت میں ہوگا جو موسم گرما کے آغاز کی نشانی ہے۔عکاظ کے مطابق فلکیاتی اعتبار سے رواں سال موسم گرما 93 دن 15 گھنٹے اور 37 سیکنڈ پر محیط ہو گا۔

سورج انتہائی شمال مشرق سے طلوع ہوا جبکہ غروب انتہائی شمال مغربی سمت میں ہوگا جبکہ سارا سال دوپہر میں چیزوں کا سایہ چھوٹا دکھائی دیا۔ماہرین موسمیات کا کہنا ہے موسم گرما یکم جون سے 31 اگست تک رہتا ہے جبکہ فلکیات میں موسم گرما اس وقت شروع ہوتا ہے جب سورج اپنی بلند ترین پوزیشن پر پہنچتا ہے جس کے ساتھ تین ماہ پر محیط موسم گرما کا آغاز ہوتا ہے جو موسم خزاں کی آمد تک جاری رہتا ہے۔