سعودی فلم کمیشن کی شنگھائی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول 2024 میں شرکت

136

ریاض ۔16جون (اے پی پی):سعودی عرب کے فلم کمیشن نے شنگھائی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول 2024ء میں شرکت کا اعلان کیا ہے جو 22 جون 2024 تک چین کے شہر شنگھائی میں جاری رہے گا۔العربیہ کےمطابق یہ تہوار گذشتہ تین دہائیوں کے دوران ایشیا اور عالمی سطح پر سب سے نمایاں سالانہ تقریبات میں سے ایک ہے۔

یہ واحد چینی تہوار ہے جسے انٹرنیشنل فیڈریشن آف فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشنز (ایف آئی اے پی ایف) نے تسلیم کیا ہے۔اپنی شرکت کے ذریعے سعودی فلم اتھارٹی کا مقصد سنیما کے لیے ایک عالمی مقام کے طور پر مملکت کی پوزیشن کو مستحکم کرنا اور سعودی فلم کے شعبے کی بین الاقوامی موجودگی اور نمائندگی کو بڑھانا ہے۔فیسٹیول میں سعودی پویلین فیسٹیول کے مہمانوں کو سعودی فلم انڈسٹری کی صلاحیتوں سے آگاہی، سعودی سینمامیں سرمایہ کاری میں دلچسپی، وسائل فراہم کرتے ہوئے اور اس شعبے میں مملکت کی کوششوں کو اجاگر نا، فلم کے شعبے میں کو ترقی دینے میں اتھارٹی کے وژن، اہداف اور حکمت عملی سے آگاہی شامل کا موقع ملے گا۔فیسٹیول میں کئی فلموں کی اسکریننگ، ڈسکشن سیشنز، ورکشاپس اور پیشہ ور افراد اور فلمی شعبے میں دلچسپی رکھنے والوں کے لیے تربیتی ورکشاپس شامل ہیں۔