سعودی قیادت کی امریکی صدر کو یوم آزادی پر مبارک باد

127
Saudi Arabia

ریاض۔5جولائی (اے پی پی):سعودی قیادت نے صدر جو بائیڈن کو امریکا کے یوم آزادی پر مبارک باد دی ہے۔ اردو نیوز کے مطابق خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے گزشتہ روز ٹیلی گرام میں امریکی حکومت، صدر، عوام کے نام تہنیتی پیغام میں ملک کی مسلسل ترقی اور مزید خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

اس موقع پر خادم الحرمین شریفین نے دونوں دوست ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور تمام شعبوں میں ہونے والی ترقی کو سراہا۔ دوسری جانب سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے بھی ایک الگ ٹیلی گرام میں امریکی صدر جو بائیڈن کو ان کے ملک کے یوم آزادی پر مبارک باد پیش کی اور امریکا اور عوام کی مزید ترقی و خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔