نیدرلینڈز کے سائیکلسٹ ڈیلن گرونیویگن نے ٹوور ڈی فرانس سائیکل ریس کا چھٹامرحلہ اپنے نام کر لیا

پیرس۔5جولائی (اے پی پی):نیدرلینڈز کے سائیکلسٹ ڈیلن گرونیویگن نے ٹوور ڈی فرانس سائیکل ریس کا چھٹا مرحلہ جیت لیا۔ سپین سے ٹوورڈی فرانس سائیکل ریس کے 111 ویں ایڈیشن کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر کی سائیکلنگ کی 22ٹیموں کے نامور سائیکل سوار ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں۔ ٹوور ڈی فرانس سائیکل ریس کے چھٹے مرحلے میں سائیکل سواروں نے فرانس میں میکون سے ڈیجون تک …

پیرس۔5جولائی (اے پی پی):نیدرلینڈز کے سائیکلسٹ ڈیلن گرونیویگن نے ٹوور ڈی فرانس سائیکل ریس کا چھٹا مرحلہ جیت لیا۔ سپین سے ٹوورڈی فرانس سائیکل ریس کے 111 ویں ایڈیشن کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر کی سائیکلنگ کی 22ٹیموں کے نامور سائیکل سوار ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں۔ ٹوور ڈی فرانس سائیکل ریس کے چھٹے مرحلے میں سائیکل سواروں نے فرانس میں میکون سے ڈیجون تک کا 163.5 کلو میٹر فاصلہ طے کرنا تھا،31 سالہ نیدرلینڈزکی سائیکلسٹ ڈیلن گرونیویگن نے عمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہ فاصلہ 3گھنٹے 31منٹ اور 55 سیکنڈز میں طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

اریٹیریاکے سائیکل سوار بینیم جرمےنے دوسری جبکہ کولمبیا کے سائیکل سوار فرنینڈو گاویریانے تیسری پوزیشن حاصل کی۔سلووینیا کے سائیکلسٹ تڈیج پوگاآر نے چوتھا مرحلہ جیتنے کے ساتھ ساتھ ایکواڈور کے سائیکل سوار سے یلو جرسی چھین لی ہے ۔ ٹوور ڈی فرانس سائیکل ریس 21 مرحلوں پر محیط ہے جس میں سائیکل سوار 3,498کلو میٹر کا سفر طے کریں گے ۔ ٹوور ڈی فرانس سائیکل ریس میں 22 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں ہیں ،یہ ریس 24 روز جاری رہنے کے بعد 21 جولائی کو اختتام پذیر ہوگی۔ ریس میں ٹیم جمبو ویزما کے ڈینش سائیکل سوار جوناس ونجیگارڈ راسموسن اپنے اعزاز کا دفاع کے لئے کوشاں ہیں ۔ ٹوور ڈی فرانس سائیکل ریس کا پہلا ایڈیشن 1903میں ہوا جو فرانسیسی سائیکل سوار مورس فرانسس گارین نے جیتا تھا۔