سعودی مفتی اعظم کی توہین اور غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف فرد جرم عدالت میں پیش

114

ریاض ۔ 08 نومبر (اے پی پی) سعودی عرب کے پراسیکیوٹر جنرل نے فوجداری عدالت میں متعدد ملزمان کے خلاف فرد جرم پیش کی ہے جن پر مفتی اعظم کی توہین سمیت دیگر خلاف قانون سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی عرب کی فوجداری عدالت میں پیش جانے والی فرد جرم میں ایک ملزم پر شہریوں میں خوف و ہراس پھیلانے، غیرقانونی تنظیم تشکیل دینے، سعودی عرب کے عدالتی اور سکیورٹی اداروں کے خلاف اشتعال انگیز مواد شائع کرنے اور ایک نجی انسانی حقوق کے ادارے پر حملے کی سازش تیار کرنے جیسے الزامات عائد کیے گئے ہیں