سعودی منصوبے نے یمن میں حوثی باغیوں کی 766 بارودی سرنگیں صاف کر دیں

84

ریاض ۔9ستمبر (اے پی پی):سعودی عرب کے پروجیکٹ مسام کے ارکان نے گذشتہ ہفتے یمن کے مختلف علاقوں سے 766 دھماکہ خیز آلات ہٹادیئے۔العربیہ کے مطابق ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر انسانوں کو نقصان پہنچانے والی 12 بارودی سرنگیں، 41 میزائل شکن بارودی سرنگیں، 702 بغیر پھٹے ہوئے ہتھیار اور 11 دھماکہ خیز آلات شامل ہیں۔اس اقدام کے مینیجنگ ڈائریکٹر اسامہ القصیبی نے کہا کہ 2018 میں اس کے آغاز سے اب تک کل 458,477 بارودی سرنگیں صاف کی جا چکی ہیں۔

دھماکہ خیز مواد اندھا دھند نصب کیا گیا تھا اور اس سے بچوں، خواتین اور بزرگوں سمیت شہریوں کے لیے خطرہ تھا۔بارودی سرنگیں صاف کرنے کی کارروائیاں مارب، عدن، جوف، شبوۃ، تعز، حدیدہ، لحج، صنعاء، البیضاء، الضالع اور صعدہ میں کی گئیں۔شہریوں کی محفوظ نقل و حرکت اور انسانی امداد کی فراہمی میں سہولت کے لیے ٹیموں کو دیہات، سڑکیں اور سکول صاف کرنے کا کام سونپا گیا ہے۔