سعودی نائب وزیر خارجہ سے امریکی سفیر کی ملاقات

117
سعودی نائب وزیر خارجہ سے امریکی سفیر کی ملاقات

ریاض۔13اکتوبر (اے پی پی):سعودی عرب کے نائب وزیر خارجہ انجینئر ولید الخریجی سےامریکی سفیر مائیکل ریٹنی نے ملاقات کی ہے، سعودی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے نائب وزیر خارجہ سے گزشتہ روز دفتر خارجہ ریاض میں سعودی عرب میں متعین امریکی سفیر نے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں دونوں رہنماوں نے دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات ، تمام شعبوں میں تعاون کے فروغ کی تدابیر ،علاقائی و بین الاقوامی اہم حالات حاضرہ اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔