ریو ڈی جینرو ۔28جولائی (اے پی پی):سعودی وزیر اقتصاد و منصوبہ بندی فیصل بن فاضل الابراہیم سے مصر کی وزیر اقتصاد، منصوبہ بندی و بین الاقوامی تعاون ڈاکٹر رانیا المشاط نے ملاقات کی۔
سعودی وزیر اقتصاد ان دنوں جی 20 کے وزارتی ترقیاتی اجلاس کے سلسلے میں برازیل کے شہر ریو ڈی جینرو میں ہیں۔ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات اور مشترکہ دلچسپی کے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔