فرنیچر کی عالمی منڈیوں میں جگہ بنانے کے لیے جدید ڈیزائننگ پر توجہ ضروری ہے، میاں کاشف اشفاق

لاہور۔28جولائی (اے پی پی):پاکستان فرنیچر کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میاں کاشف اشفاق نے کہا ہے کہ فرنیچر کی عالمی منڈیوں میں جگہ بنانے کے لیے فرنیچر کی جدید ڈیزائننگ ضروری ہے، یہ خریداروں کی نت نئی ضروریات اور ترجیحات پر پورا اترتی ہے اور فرنیچر میں فعالیت، جمالیات اور پائیداری عالمی منڈیوں میں متنوع خریداروں کو اپنی طرف متوجہ کر سکتی ہے۔ اتوار کو یہاں محمد اریب کی قیادت …

لاہور۔28جولائی (اے پی پی):پاکستان فرنیچر کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میاں کاشف اشفاق نے کہا ہے کہ فرنیچر کی عالمی منڈیوں میں جگہ بنانے کے لیے فرنیچر کی جدید ڈیزائننگ ضروری ہے، یہ خریداروں کی نت نئی ضروریات اور ترجیحات پر پورا اترتی ہے اور فرنیچر میں فعالیت، جمالیات اور پائیداری عالمی منڈیوں میں متنوع خریداروں کو اپنی طرف متوجہ کر سکتی ہے۔

اتوار کو یہاں محمد اریب کی قیادت میں فرنیچر ڈیزائنرز اور مینوفیکچررز کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس تیز رفتار دور میں خریدار ایسے فرنیچر کو ترجیح دیتے ہیں جو فعالیت کے ساتھ ساتھ جمالیاتی کشش بھی رکھتا ہو، جدید ڈیزائن میں سادگی، کام کی صفائی اور جدید میٹریل کے استعمال کو خاص اہمیت حاصل ہے جو خریداروں کے ذوق اور دستیاب جگہ سے مطابقت رکھتا ہو۔

میاں کاشف اشفاق نے کہا کہ وہی برانڈز عالمی مارکیٹوں میں اپنی منفرد پہچان بنا سکتے ہیں جو ان خصوصیات پر مبنی جدید ڈیزائنوں کا فرنیچر تیار کر سکتے ہیں۔