گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے عثمان اورگزئی کی ملاقات

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پاکستان پیپلز پارٹی میٹروپولیٹن پشاور کے سینئر نائب صدر عثمان اورگزئی نے ملاقات کی۔ گورنر خیبر پختونخوا کے پبلک ریلیشنز آفیسر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پارٹی کے سابق سٹی جنرل سیکرٹری چیئرمین عامر خان اور ملک شہر یار بھی ان کے ہمراہ تھے۔

پشاور۔ 21 جون (اے پی پی):گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پاکستان پیپلز پارٹی میٹروپولیٹن پشاور کے سینئر نائب صدر عثمان اورگزئی نے ملاقات کی۔ گورنر خیبر پختونخوا کے پبلک ریلیشنز آفیسر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پارٹی کے سابق سٹی جنرل سیکرٹری چیئرمین عامر خان اور ملک شہر یار بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ملاقات میں پارٹی کے تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ ورکرز کی حوصلہ افزائی، تنظیمی سرگرمیوں کے فروغ میں ہمیشہ سرگرم ہوں، پارٹی کارکن ہمارا اثاثہ ہیں، انہیں کسی صورت میں مایوس نہیں کیا جائے گا۔