سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے)سرگودھا ملک محمد طاہر نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے بعد ٹرانسپورٹ کرایوں میں 15 فیصد کمی کا اعلان کردیا۔
سیکرٹری آر ٹی اے کا ٹرانسپورٹ کرایوں میں 15 فیصد کمی کا اعلان

مزید خبریں
سرگودھا -21 جون (اے پی پی):سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے)سرگودھا ملک محمد طاہر نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے بعد ٹرانسپورٹ کرایوں میں 15 فیصد کمی کا اعلان کردیا۔ انہوں نے اتوار کو عوامی ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کے سلسلہ میں ٹرانسپورٹ مالکان اور ان کے نمائندگان کے ساتھ میٹنگ کی جس کے بعد انہوں نے ٹرانسپورٹ کرایوں میں 15 فیصد کمی کا اعلان کیا۔سیکرٹری آر ٹی اے ملک طاہر نے تمام ٹرانسپورٹرز کو نئے کرایوں پر فوری عملدرآمد یقینی بنانے کی سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر گاڑی میں کرایہ نامہ نمایاں جگہ پر آویزاں کیا جائے۔انہوں نے خبردار کیا کہ مسافروں سے مقررہ کرایوں سے زائد وصولی (اوور چارجنگ) کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔سیکرٹری آر ٹی اے کےمطابق کرایوں میں کمی کا مقصد عوام کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا براہِ راست فائدہ پہنچانا اور فوری ریلیف فراہم کرنا ہے۔سیکرٹرری آر ٹی اے نے مسافروں سے بھی اپیل کی ہے کہ اگر کوئی ٹرانسپورٹر اضافی کرایہ وصول کرے تو اس کی شکایت متعلقہ حکام کو کریں تاکہ فوری کارروائی کی جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی ہدایات کے مطابق عوام کو ریلیف فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔








