آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ شہید بے نظیر بھٹو نے جمہوریت، عوامی حقوق اور وفاقِ پاکستان کے لیے تاریخی خدمات انجام دیں،ان کی سیاسی جدوجہد آج بھی عوام کے لیے مشعلِ راہ ہے
شہید بے نظیر بھٹو کی سیاسی جدوجہد آج بھی عوام کے لیے مشعلِ راہ ہے، فیصل ممتاز راٹھور

مزید خبریں
اسلام آباد۔21جون (اے پی پی):آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ شہید بے نظیر بھٹو نے جمہوریت، عوامی حقوق اور وفاقِ پاکستان کے لیے تاریخی خدمات انجام دیں،ان کی سیاسی جدوجہد آج بھی عوام کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ اتوار کو وزیراعظم آزادکشمیر فیصل ممتاز راٹھورنے اپنے خصوصی پیغام میں اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کو ان کے 73ویں یوم پیدائش پر خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید بے نظیر بھٹو نے جمہوریت، عوامی حقوق اور وفاقِ پاکستان کے لیے تاریخی خدمات انجام دیں۔وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی سیاسی جدوجہد آج بھی عوام کے لیے مشعلِ راہ ہے،شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے مشکل حالات میں بھی آئین اور جمہوریت کا پرچم بلند رکھا۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ عوامی خدمت، جرات اور قربانی شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کا روشن سیاسی ورثہ ہے،شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی ولولہ انگیز قیادت کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ پیپلز پارٹی آزادکشمیر شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے نظریات کے مطابق عوام کی خدمت جاری رکھے گی،اللہ تعالیٰ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے درجات بلند فرمائے۔








