اسلام آباد ٹریفک پولیس کا پولیس اسٹیشنز آن وہیلز اور سہولت وینز کا شیڈول جاری

اسلام آباد ٹریفک پولیس (آئی ٹی پی )اور پولیس سٹیشنز آن وہیلز (پی ایس آن وہیلز )کے آؤٹ ریچ پروگرام کے تحت 22 جون سے 28 جون تک وفاقی دارالحکومت کے مختلف مقامات پر لائسنسنگ، دستاویزات اور عوامی سہولت کی خدمات فراہم کی جائیں گی

اسلام آباد۔21جون (اے پی پی):اسلام آباد ٹریفک پولیس (آئی ٹی پی )اور پولیس سٹیشنز آن وہیلز (پی ایس آن وہیلز )کے آؤٹ ریچ پروگرام کے تحت 22 جون سے 28 جون تک وفاقی دارالحکومت کے مختلف مقامات پر لائسنسنگ، دستاویزات اور عوامی سہولت کی خدمات فراہم کی جائیں گی۔ آئی ٹی پی کے حکام نے اتوار کو اے پی پی کو بتایا کہ سہولت کار وینز ڈرائیونگ سیکھنے کے اجازت نامے، ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید، ڈپلیکیٹ لائسنس اور ڈرائیونگ ٹیسٹ شیٹس سمیت مختلف خدمات پیش کریں گی جبکہ پی ایس آن وہیلز کیریکٹر سرٹیفکیٹس، گمشدہ دستاویزات کی رپورٹس اور دیگر عوامی خدمات سے متعلق دیگر سہولیات فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہری صبح 8:30 بجے سے شام 4:30 بجے کے دوران اسلام کے مختلف علاقوں مین تعینات پی ایس آن وہیلز،سہولت وین ۔1،11 اور 111 سے خدمات حاصل کر سکتے ہیں۔شیڈول کے مطابق پیر، 22 جون کو پی ایس آن وہیلز F-10 مرکز میں جبکہ وین۔1 ڈی ایچ اے فیز 5 ، وین-II شاہ اللہ دتہ اور وین-III ٹریفک آفس فیض آباد میں دستیاب ہوں گی۔منگل، 23 جون کو پی ایس آن وہیلز G-10 مرکز،وین 1 ایئرپورٹ سوسائٹی سائٹ آفس ۔وین 11 آئی سی سی آئی جی 8 اور وین 111 ایڈونطر ان چیک پوسٹ پر پر خدمات فراہم کریں گی۔ اسی طرح 24 جون بروز بدھ کو پی ایس آن وہیلز G-11 مرکز پر جبکہ وین 1 ایچ 13 دبئی پالزہ، وین 11 آئی 10 مرکز اور وین-III ٹریفک آفس فیض آباد سے کام کرے گی۔جمعرات، 25 جون کو پی ایس آن وہیلز G-6/2، وین 1 جی سک فور، وین 11 ای الیون مرکز اور وین 111 فارن آفس چیک پوسٹ پر تعینات ہوں گی۔26 جون بروز جمعہ کو پی ایس آن وہیلز F-11 مرکز، وین 1 گولڑہ دربار ، وین 11 بری امام ہاؤس جبکہ وین 111 ٹریفک آفس فیض آباد میں دستیاب رہے گی۔ 27 جون بروز ہفتہ پی ایس آن وہیلز تہذیب بیکرز، بلیو ایریا جبکہ وین 1 ڈی ایچ اے فیز 2 ، وین 11 کھنہ پل اور وین-III راول ٹائون کے قریب تعینات ہوں گی۔28 جون بروز اتوار پی ایس آن وہیلز F-9 پارک، وین 1 پولیس لائینز ایچ 11،وین 11 ریسکیو 15 G-جی 8 وین 111 اسلام آباد کلب میں دستیاب ہو گی ۔حکام نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد شہریوں کو ان کی دہلیز پر سہولت فراہم کرنا اور وفاقی دارالحکومت میں پولیس اور ٹریفک سے متعلقہ خدمات تک رسائی کو بہتر بنانا ہے۔شہریوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ شیڈول کا جائزہ لیں اور اپنی سہولت کے مطابق قریب ترین سہولت گاہ کا دورہ کریں۔ حکام نے مزید کہا کہ مزید معلومات اور مدد کے لیے شہری اسلام آباد پولیس ہیلپ لائن 1915 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں