ریاض۔18نومبر (اے پی پی):سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز کی نمائندگی کرتے ہوئے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان برازیل پہنچ گئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی وفد میں وزیر خزانہ محمد عبد اللہ الجدعان اور نائب وزیر خزانہ عبد المحسن بن سعد الخلف کے علاوہ دیگر حکومتی عہدیداران بھی شامل ہیں۔
برازیل کی سربراہی میں جی 20 کانفرنس میں مختلف سیاسی اور معاشی معاملات پر غور کیا جائے گا، جو 18 اور 19نومبر کو ہو رہی ہے ۔