ریاض۔18نومبر (اے پی پی):سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز سےریاض میں ان کے دفتر میں چین کے سفیر ژانگ ہوا نے ملاقات کی۔اردو نیوز کے مطابق ملاقات کے دوران دونوںممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا جائزہ اور مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل فیاض بن حامد الرویلی، معاون وزیر دفاع انجینئر طلال بن عبداللہ …
سعودی وزیر دفاع سے چینی سفیر کی ملاقات، مشترکہ دلچسپی کےامور پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
ریاض۔18نومبر (اے پی پی):سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز سےریاض میں ان کے دفتر میں چین کے سفیر ژانگ ہوا نے ملاقات کی۔اردو نیوز کے مطابق ملاقات کے دوران دونوںممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا جائزہ اور مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل فیاض بن حامد الرویلی، معاون وزیر دفاع انجینئر طلال بن عبداللہ العتیبی، وزیر دفاع کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل حشام بن عبدالعزیز بن سیف اور وزارت دفاع میں انڈر سیکرٹری برائے اسلحہ خریداری ابراہیم بن احمد السوید بھی موجود تھے۔
چین کی جانب سے ملاقات میں مملکت میں چینی سفارت خانے کے ملٹری اتاشی بریگیڈیئر جنرل ژوجیا اور سفارتخانے کے متعدد عہدیدار بھی شریک تھے۔








