میونخ۔15فروری (اے پی پی):سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے غزہ پٹی میں امن کونسل کے اعلیٰ نمائندے نیکولے ملادی نوف سے ملاقات کی ہے۔العربیہ اردو کے مطابق یہ ملاقات میونخ سکیورٹی کانفرنس 2026 کے موقع پر ہوئی جس کے دوران غزہ پٹی کی تازہ ترین صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔العربیہ کے مطابق سعودی وزیر خارجہ شہزادہ …
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور غزہ امن کونسل کے اعلیٰ نمائندے کا غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
میونخ۔15فروری (اے پی پی):سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے غزہ پٹی میں امن کونسل کے اعلیٰ نمائندے نیکولے ملادی نوف سے ملاقات کی ہے۔العربیہ اردو کے مطابق یہ ملاقات میونخ سکیورٹی کانفرنس 2026 کے موقع پر ہوئی جس کے دوران غزہ پٹی کی تازہ ترین صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔العربیہ کے مطابق سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے امریکی خصوصی ایلچی یہودا کابلون سے بھی ملاقات کی ۔ملاقات کے دوران مکالمے اور رواداری کی اقدار کو عام کرنے اور انتہا پسندی کے خاتمے کی کوششوں کا جائزہ لیا گیا اور باہمی افہام و تفہیم اور بقائے باہمی کے فروغ کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔








