سعودی وزیر دفاع سےایرانی افواج کے چیف آف سٹاف کا ٹیلی فونک رابطہ

58
Saudi Defense Minister Prince Khalid bin Salman
Saudi Defense Minister Prince Khalid bin Salman

ریاض ۔1دسمبر (اے پی پی):سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سےایرانی افواج کے چیف آف سٹاف میجر جنرل محمد باقری نے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔

سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق انہوں نے عسکری اور دفاعی شعبے میں ایران اور سعودی عرب کے دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور باہمی دلچسپی کے متعدد موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔ سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے گزشتہ روز ایرانی افواج کے چیف آف سٹاف میجر جنرل محمد باقری نے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے۔

دوسری جانب سعودی وزیر دفاع سےیمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی کیملاقات کے دوران یمنی فریقوں کے درمیان روڈ میپ اور امن عمل میں مدد کے حوالے سے سعودی کوششوں کا جائزہ لیا۔ یہ ملاقات اقوام متحدہ کی سرپرستی میں یمنی بحران ختم کرانے کے لیے جامع سیاسی حل تک رسائی کی کوششوں کا حصہ ہے۔