سعودی وزیر دفاع سے کویتی ہم منصب کی ملاقات

65
سعودی وزیر دفاع سے کویتی ہم منصب کی ملاقات

ریاض۔28اکتوبر (اے پی پی):سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے کویتی وزیر دفاع شیخ احمد فہد الاحمد الصباح نے ملاقات کی ہے۔عرب نیوز کے مطابق دونوں وزرا کی ملاقات ملاقات وزیر دفاع کے صدر دفتر ریاض میں ہوئی ہے۔

سعودی ولی عہد اور امریکی صدر کا غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائیاں روکنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔دونوں وزرا نے سعودی عرب اور کویت کے برادرانہ تعلقات پر تبادلہ خیال ہے اور ایک دوسرے کے ملک کے لیے نیک جذبات کا اظہار کیا ہے۔

دونوں وزرا نے سعودی عرب اور کویت کے درمیان دفاعی تعاون اور عسکری شعبوں میں تجربات کے تبادلے کے علاوہ خطے کے حالیہ معاملات پر بھی غور کیا ہے۔ملاقات کے دوران نائب وزیر دفاع شہزادہ عبد الرحمن بن محمد بن عیاف اور سعودی أفواج کے سربراہ جنرل فیاض بن حامد الرویلی بھی موجود تھے۔