ریاض ۔24اکتوبر (اے پی پی):سعودی عرب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے روم میں اٹلی کی صنعتی کمپنیوں کے سربراہان سے ملاقات کی ہے۔ایس پی اے کے مطابق شہزادہ خالد بن سلمان اٹلی کے سرکاری دورے پر ہیں۔
ملاقات کے دوران سعودی عرب کے وژن 2030 کے مطابق ملٹری انڈسٹریز، ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور لوکلائزیشن کے شعبوں میں تعاون کے امید افزا مواقع کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر سعودی چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل فیاض بن حامد الرویلی، معاون وزیر دفاع برائے ایگزیکٹیو امور ڈاکٹر خالد بن حسین البیاری اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔
علاوہ ازیں شہزادہ خالد بن سلمان نے ایکس اکاونٹ پر لکھا کہ معروف اطالوی کمپنیوں کے ساتھ ایک نتیجہ خیز اجلاس ہوا اور ہم نے ملٹری انڈسٹریز کے ساتھ، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور لوکلائزیشن کے شعبوں میں ممکنہ تعاون کے مواقع کا جائزہ لیا۔