سعودی وزیر دفاع کی متحدہ عرب امارات کے صدر سے ملاقات، علاقائی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا

68
سعودی وزیر دفاع کی متحدہ عرب امارات کے صدر سے ملاقات، علاقائی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا

ریاض۔1جنوری (اے پی پی):سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے متحدہ عرب امارات کے صدر الشیخ محمد بن زید آل نہیان سے ملاقات کی۔

العربیہ اردو کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے برادرانہ تعلقات کا جائزہ لیا، اور علاقائی و بین الاقوامی پیش رفت سمیت مشترکہ دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا۔