سعودی وزیر کمیونیکیش کا دورہ امریکا، ٹیک تعاون اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال

167
Abdullah Al-Sawaha
Abdullah Al-Sawaha

ریاض۔7جولائی (اے پی پی):سعودی وزیر کمیونیکیشن انیڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینیرعبداللہ السواحہ نے دورہ امریکا کےدوران Groq Inc کے سی ای اور اور بانی جوناتھن راس سے ملاقات کی ہے۔ ایس پی اے مطا بق ملاقات میں جدید ٹیکنالوجیز میں تعاون بڑھانے اور مختلف شعبوں میں اختراعات کی سپورٹ کےلیے مصنوعی ذہانت کے حل تیار کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی۔

علاوہ ازیں نائب وزیر کمیونیکشن انجینئر ہیثم العوہلی نے فرسٹ سپارک وینچر کے جنرل پارٹنر ڈینی چینو اور کمپنی کے منیجنگ پارٹنر منیش کوٹھاری سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماوں کی ملاقات کا مقصد جدت، ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت میں سرمایہ کاری کو فروغ دینا تھا۔

انہوں نے سائبر سکیورٹی، ڈیجیٹل بائیو ٹیکنالوجی اور کاروباری افراد کےلیے تعاون جیسے شعبوں میں سرمایہ کاری کے اہم مواقع بھی تلاش کیے جو جدید ٹیکنالوجی میں سعودی عرب کی پوزیشن مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوں گے۔