نئے ہجری سال پر غلاف کعبہ تبدیل کر دیا گیا ،الحرمین الشریفین جنرل اتھارٹی

مکہ مکرمہ ۔7جولائی (اے پی پی):الحرمین الشریفین کے امور کی جنرل اتھارٹی نے نئے سال کے آغاز پر غلاف کعبہ کو تبدیل کردیا ، ایس پی اے کے مطابق الحرمین الشریفین کے امور کی جنرل اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یکم محرم الحرام 1446ہجری غلاف کعبہ تبدیل کیا گیا اور یہ شاندار تقریب رات بھر جاری رہی۔خانہ کعبہ کے پرانے غلاف کو اتار کر …

مکہ مکرمہ ۔7جولائی (اے پی پی):الحرمین الشریفین کے امور کی جنرل اتھارٹی نے نئے سال کے آغاز پر غلاف کعبہ کو تبدیل کردیا ، ایس پی اے کے مطابق الحرمین الشریفین کے امور کی جنرل اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یکم محرم الحرام 1446ہجری غلاف کعبہ تبدیل کیا گیا اور یہ شاندار تقریب رات بھر جاری رہی۔خانہ کعبہ کے پرانے غلاف کو اتار کر نیا غلاف چڑھایا گیا۔ اس کےلیے 159افراد پر مشتمل تکنیکی ماہرین اور کاریگر موجود رہے۔نیا غلاف کعبہ چار برابر پٹیوں اور ستار الباب پر مشتمل ہے۔

غلاف کعبہ تبدیلی کے تمام عمل کے دوران ہر ایک حصے کو علیحدہ علیحدہ کعبہ کے بالائی حصے پر لایا جاتا ہے جہاں سے پھر انہیں اتارا جاتا ہے اور پچھلا غلاف اتار لیا جاتا ہے۔ یہ عمل چار مرتبہ باری باری دہرایا جاتا ہے جب تک کہ نیا غلاف چڑھا نہ دیا جائے اور پرانا اتر نہ جائے۔غلاف کعبہ کے کپڑے کی پانچ مختلف حصوں میں سلائی کے بعد اس کے زیریں حصے کو سونے کا پانی چڑھے تانبے کے 60 کڑوں کے ذریعے جوڑا جاتا ہے۔غلاف کعبہ کا وزن 1350 کلو گرام ہے۔ یہ 98 سینٹی میٹر چوڑا اور 14 میٹر اونچا ہے۔شاہ عبدالعزیز کمپلیکس میں غلاف کعبہ کی تیاری کے لیے لگ بھگ 670 کلوگرام ریشم کو سیاہ رنگ میں رنگا جاتا ہے۔غ

لاف کعبہ کو قرآنی آیات سے سجایا جاتا ہے جنہیں سونے اور چاندی کے دھاگوں سے بُنا جاتا ہے۔ اس عمل میں 120 کلوگرام سونا اور 100 کلوگرام چاندی استعمال ہوتی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل کئی دہائیوں سے غلاف کعبہ (کِسوۃ) ہر سال حج کے دوران 9 ذوالحج کی صبح کو حجاج کے میدان عرفات روانہ ہونے کے بعد تبدیل کیا جاتا تھا تاہم اب غلاف کعبہ کی تبدیلی کی سالانہ تقریب نئے اسلامی سال کے پہلے دن ہوتی ہے۔