ریاض۔10ستمبر (اے پی پی):سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سنیچر کو نئی دہلی میں جی 20 سربراہی کانفرنس کے دورن جاپان کے وزیر اعظم فومیو کیشیدا نے ملاقات کی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق ملاقات میں مختلف شعبوں میں سعودی، جاپانی تعلقات اور انہیں فروغ دینے کے امکانات کے علاوہ مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان، قومی سلامتی کے مشیر، وزیر تجارت ڈاکٹر ماجد القصبی، وزیر سرمایہ کاری خالد الفالح اور وزیر خزانہ محمد الجدعان موجود تھے۔