سعودی ولی عہد اور امریکی کمانڈر کی ملاقات، فوجی تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودی ولی عہد اور امریکی کمانڈر کی ملاقات، فوجی تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
ریاض ۔19نومبر (اے پی پی):سعودی ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے کمانڈر ایڈمرل بریڈ کوپر کا خیر مقدم کیا۔ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان فوجی تعلقات اور علاقائی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان، وزیر مملکت، کابینہ کے رکن اور قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر مساعد بن محمد العیبان اور چیف آف جنرل سٹاف اور جوائنٹ فورسز کے کمانڈر جنرل فیاض الرویلی بھی موجود تھے۔علاوہ ازیں سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے بھی ریاض میں امریکی کمانڈر ایڈمرل بریڈ کوپر نے ملاقات کی۔
سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان دفاعی تعاون پر بات کی گئی۔علاقائی سکیورٹی، استحکام اور امن کے فروغ کے لیے کی جانے والی کوششوں اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیف آف جنرل سٹاف اور جوائنٹ فورسز کے کمانڈر جنرل فیاض الرویلی اور وزیر دفاع کے مشیر برائے انٹیلی جنس امور ہشام بن عبدالعزیز بن سیف شریک تھے۔







