سعودی ولی عہد اور روسی صدر کا اوپیک پلس معاہدے کی پابندی پر زور

ریاض۔14اکتوبر (اے پی پی):سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے روسی صدر ولادی میر پیوٹن سے ٹیلی فون پر بات چیت کی جس دوران عالمی پٹرولیم مارکیٹ کی صورت حال اور عالمی اقتصادی نمو کو سپورٹ کرنے بارے ان مارکیٹس کے استحکام اور توازن کو برقرار رکھنے کی کوششوں کا جائزہ لیا گیا۔دونوں رہنمائوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ تیل پیدا کرنے والے تمام ممالک کی جانب سے تعاون اور اوپیک پلس معاہدے کا پابند رہنے کی ضرورت ہے، اس کا مقصد تیل پیدا کرنے والے ممالک اور تیل استعمال کرنے والوں دونوں کے مفادات کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔