چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحیی خان آفریدی نے بلوچستان ہائی کورٹ میں سہولت مرکز کا افتتاح کردیا ۔پیر کو چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ خان آفریدی نے بلوچستان ہائی کورٹ میں پہلی بار عوامی سہولت مرکز کا افتتاح کریا۔
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحیی خان آفریدی نے بلوچستان ہائی کورٹ میں سہولت مرکز کا افتتاح کردیا

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 31 اگست (اے پی پی):چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحیی خان آفریدی نے بلوچستان ہائی کورٹ میں سہولت مرکز کا افتتاح کردیا ۔پیر کو چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ خان آفریدی نے بلوچستان ہائی کورٹ میں پہلی بار عوامی سہولت مرکز کا افتتاح کریا۔
اس موقع پر ان کے ہمراہ بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس محمد کامران خان ملاخیل،وفاقی آئینی عدالت کے جج جسٹس روزی خان بڑیچ، سپریم کورٹ کے ججز جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ، بلوچستان ہائیکورٹ کے ججز جسٹس اقبال کاسی، جسٹس گل حسن ترین، جسٹس سردار احمد حلیمی، جسٹس شوکت علی رخشانی، جسٹس محمد عامر نواز رانا، جسٹس عبد القیوم لہڑی اور جسٹس اللہ داد روشان، رجسٹرار بلوچستان ہائیکورٹ ناصر خان یوسفزئی،چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان ،صوبائی سیکرٹریز ودیگر بھی تھے ۔
اس سے قبل چیف جسٹس پاکستان یحییٰ خان آفریدی نے جسٹس محمد کامران خان ملاخیل ،وفاقی آئینی عدالت ،سپریم کورٹ اور بلوچستان ہائی کورٹ کے ججز کے ہمراہ سہولت مرکز کا دورہ کیااور سہولت مرکز میں قائم سہولیات کاجائزہ لیا۔







