بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے کوئٹہ سمیت خاران، سبی، صحبت پور، کچلاک اور خضدار میں کارروائیوں کے دوران 41 خوراک کے مراکز کو جرمانے، 50 سے زائد کو اصلاحی نوٹس جاری کیے جبکہ ایک غیر قانونی جوس مینوفیکچرنگ یونٹ اور ایک گودام سیل کردیا ۔ترجمان بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے مطابق معائنہ کردہ مراکز میں بیکنگ یونٹس، جنرل سٹورز، ریسٹورنٹس، ڈیپارٹمنٹل سٹورز، مصالحہ شاپس، نان شاپس، بیکرز، ہول سیل ٹریڈرز اور جوس …
بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، 41مراکز کو جرمانہ، غیر قانونی جوس مینوفیکچرنگ یونٹ ، ایک گودام سیل

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 31 اگست (اے پی پی):بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے کوئٹہ سمیت خاران، سبی، صحبت پور، کچلاک اور خضدار میں کارروائیوں کے دوران 41 خوراک کے مراکز کو جرمانے، 50 سے زائد کو اصلاحی نوٹس جاری کیے جبکہ ایک غیر قانونی جوس مینوفیکچرنگ یونٹ اور ایک گودام سیل کردیا ۔ترجمان بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے مطابق معائنہ کردہ مراکز میں بیکنگ یونٹس، جنرل سٹورز، ریسٹورنٹس، ڈیپارٹمنٹل سٹورز، مصالحہ شاپس، نان شاپس، بیکرز، ہول سیل ٹریڈرز اور جوس شاپس سمیت متفرق کھانے پینے کے مراکز و یونٹس شامل تھے۔فوڈ سیفٹی ٹیم نےمغربی بائی پاس کوئٹہ میں غیر قانونی جوس مینوفیکچرنگ یونٹ سیل کردیا۔
انسپیکشن کے دوران یونٹ کا پروڈکٹ رجسٹریشن اور فوڈ بزنس لائسنس موجود نہیں تھا جبکہ لیب رپورٹس، پری مکس کی ٹریس ایبلٹی ریکارڈ اور فوڈ سیفٹی قوانین کے مطابق لیبلنگ بھی موجود نہیں تھی۔ کارروائی کے نتیجے میں یونٹ میں موجود تمام خام مال ضبط کرلیا گیا اور متعلقہ فوڈ بزنس آپریٹرز کو مارکیٹ سے سٹاک واپس منگوانے کی ہدایت جاری کی گئی۔دوسری جانب ایک ڈیپارٹمنٹل سٹور سے کوک، سپرائٹ اور فانٹا کی بڑی مقدار میں زائدالمیعاد کولڈ ڈرنکس برآمد ہونے پر کارروائی کی گئی۔اسی طرح غیر معیاری سٹوریج کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک گودام سے کھجوروں کے تقریباً 600 پیکٹ ضبط کر لئے گئے۔ گودام میں خوراک کو مناسب پیلیٹس پر رکھنے اور کیڑوں سے بچا ئوکے لیے موثر پیسٹ مینجمنٹ کا انتظام موجود نہیں تھا، جس پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔
ڈائریکٹر آپریشنز بلوچستان فوڈ اتھارٹی فخرالدین مری نے کہا ہے کہ غیر رجسٹرڈ، ناقص اور زائدالمیعاد اشیا خوردونوش کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ صارفین کی صحت سے کھیلنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی اور فوڈ سیفٹی قوانین پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے اقدامات کا مقصد عوام کو محفوظ اور معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانا ہے اور اس ضمن میں صوبہ بھر میں فوڈ سیفٹی ٹیمز کی جانب سے کارروائیوں کا سلسلہ موثر انداز میں جاری رکھا جائے گا۔








