وفاقی وزیرِ انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سعودی عرب کے دورے کے دوران عالمی ٹیک ایونٹ’’لیپ 2026‘‘میں شرکت کریں گی۔پیرکو وزارت آئی ٹی و ٹیلی کام سے جاری بیان کے مطابق اپنے دورے کے دوران وفاقی وزیرافتتاحی تقریب میں شرکت اور کلیدی خطاب کریں گی،وہ ’’لیپ 2026‘‘ میں پاکستانی پویلین کا باقاعدہ افتتاح کریں گی۔
وفاقی وزیر شزہ فاطمہ خواجہ سعودی عرب کے دورے کے دوران عالمی ٹیک ایونٹ’’لیپ 2026‘‘میں شرکت کریں گی

مزید خبریں
اسلام آباد۔31اگست (اے پی پی):وفاقی وزیرِ انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سعودی عرب کے دورے کے دوران عالمی ٹیک ایونٹ’’لیپ 2026‘‘میں شرکت کریں گی۔پیرکو وزارت آئی ٹی و ٹیلی کام سے جاری بیان کے مطابق اپنے دورے کے دوران وفاقی وزیرافتتاحی تقریب میں شرکت اور کلیدی خطاب کریں گی،وہ ’’لیپ 2026‘‘ میں پاکستانی پویلین کا باقاعدہ افتتاح کریں گی۔
دورے کے دوران پاکستان کمپیوٹ کنسورشیم سے متعلق اہم اجلاس کا انعقاد ہوگا۔وفاقی وزیرِ ’’لیپ 2026‘‘ میں قائم پاکستانی اور ایم سی آئی ٹی کے پویلینز اور سٹالز کا دورہ کریں گی۔دورے کے دورانسعودی ڈیجیٹل گورنمنٹ اتھارٹی کے گورنر سے اہم ترین دوطرفہ ملاقات بھی طے ہے۔ اس کے علاوہوفاقی وزیرِ دورے کے دوران دیگر اہم شخصیات کے ساتھ بھی ملاقاتیں کریں گی۔








