سعودی ولی عہد سے مصری صدر کی ملاقات، خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال

ریاض ۔22مارچ (اے پی پی):سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے جدہ میں مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے ملاقات کی ہے۔سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق ملاقات میں علاقائی صورتحال بات کی گئی، خصوصاً مشرق وسطی میں فوجی کشیدگی، خطے اور بین الاقوامی سلامتی و استحکام پر اس کے اثرات اور اس حوالے سے کوششوں میں ہم آہنگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقعے پر وزیر مملکت …

ریاض ۔22مارچ (اے پی پی):سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے جدہ میں مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے ملاقات کی ہے۔سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق ملاقات میں علاقائی صورتحال بات کی گئی، خصوصاً مشرق وسطی میں فوجی کشیدگی، خطے اور بین الاقوامی سلامتی و استحکام پر اس کے اثرات اور اس حوالے سے کوششوں میں ہم آہنگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقعے پر وزیر مملکت اور کابینہ کے رکن ڈاکٹر عصام بن سعد بن سعید، ایوان شاہی کے مشیر محمد بن مزید التویجری، جنرل انٹیلی جنس ڈائریکٹیوریٹ کے سربراہ خالد بن علی الحمیدان، ولی عہد کے سیکرٹری ڈاکٹر بندر بن عبید الرشید اور مصر میں سعودی سفیر صالح الحصینی موجود تھے۔