سعودی ولی عہد سے کینیڈین وزیر اعظم کا رابطہ، خطے کی صورتحال کے اثرات پر تبادلہ خیال

سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سےکینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔

اسلام آباد۔30اپریل (اے پی پی):سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سےکینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔

ایس پی اے کے مطابق رابطے میں سعودی عرب اور کینیڈا کے درمیان تعلقات، اور موجودہ تعاون کے شعبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔انہوں نے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے اور انہیں ترقی دینے کے طریقوں کا بھی جائزہ لیا۔دونوں رہنماوں نے خطے کی حالیہ صورتحال، علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر اس کے سکیورٹی اور اقتصادی اثرات پر بھی بات کی۔