سعودی ولی عہد سے یوکرینی صدر کا ٹیلی فون پر رابطہ،مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

سعودی ولی عہد سے یوکرینی صدر کا ٹیلی فون پر رابطہ،مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

ریاض ۔9مئی (اے پی پی):سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے بدھ کو یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔

ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران دوطرفہ تعلقات کا جائزہ اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔یوکرین، روس بحران اور اسے حل کرنے کی کوششوں پر بھی بات چیت کی گئی۔