سعودی ولی عہد طے شدہ مصروفیات کے باعث جی سیون سربراہی اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پہلے سے طے شدہ مصروفیات کے باعث فرانسیسی صدر کی دعوت پر جی سیون سربراہی اجلاس میں شرکت سے معذرت کر لی۔

ریاض۔12جون (اے پی پی):سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پہلے سے طے شدہ مصروفیات کے باعث فرانسیسی صدر کی دعوت پر جی سیون سربراہی اجلاس میں شرکت سے معذرت کر لی۔ اردو نیوز کے مطابق ولی عہد نے گزشتہ روز فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون کو ایک خط میں 16 جون کو ایویان میں فرانسیسی جھیل کے کنارے واقع ریزارٹ میں ہونے والے جی سیون سربراہی اجلاس میں شرکت کی دعوت پر شکریہ ادا کیا، جس میں مشرق وسطی میں جاری جنگ پر بات کی جانی تھی۔ ولی عہد نے اجلاس میں شرکت نہ کرنے پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے سعودی عرب اور فرانس کے درمیان سٹریٹجک تعلقات کی مضبوطی کا اعادہ کیا اور سربراہی اجلاس کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔