سعودی ولی عہد کا روسی صدر اور عراقی وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

ریاض ۔19جولائی (اے پی پی):سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے روسی صدر اور عراقی وزیراعظم نے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے۔ایس پی اےکے مطابق سعودی ولی عہد نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ٹیلیفونک رابطے میں دونوں ملکوں کے مابین مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کے طریقوں پر بات ہوئی۔ دونوں رہنماوں نے مشترکہ دلچسپی کے موضوعات پر بھی تبادلہ …

ریاض ۔19جولائی (اے پی پی):سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے روسی صدر اور عراقی وزیراعظم نے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے۔ایس پی اےکے مطابق سعودی ولی عہد نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ٹیلیفونک رابطے میں دونوں ملکوں کے مابین مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کے طریقوں پر بات ہوئی۔ دونوں رہنماوں نے مشترکہ دلچسپی کے موضوعات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

دوسری جانب سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سےعراقی وزیراعظم محمد شیاع السودانی نے بھی ٹیلیفون پر رابطہ کیا ۔اس موقع پر سعودی عرب اور عراق کے تعلقات اور انہیں مختلف شعبوں میں بڑھانے کے طریقوں پر اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔