سعودی ولی عہد اور وزراء کونسل کے سربراہ شہزادہ محمد بن سلمان نے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کو پہلے سے طے شدہ مصروفیات کے باعث جی 7 سربراہی اجلاس میں شرکت نہ کرنے پر معذرت سے مطلع کیا ہے۔
سعودی ولی عہد کی فرانسیسی صدر سے جی سیون سربراہی اجلاس میں شرکت سے معذرت

مزید خبریں
ریاض ۔12جون (اے پی پی):سعودی ولی عہد اور وزراء کونسل کے سربراہ شہزادہ محمد بن سلمان نے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کو پہلے سے طے شدہ مصروفیات کے باعث جی 7 سربراہی اجلاس میں شرکت نہ کرنے پر معذرت سے مطلع کیا ہے۔العربیہ کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان نے صدر میکرون کا جی 7 سربراہی اجلاس میں شرکت کی دعوت دینے پر شکریہ ادا کیا۔فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے اعلان کیا تھا کہ مصر، سعودی عرب، قطر اور متحدہ عرب امارات کے رہنما منگل کے روز ایویان میں ہونے والے جی 7 سربراہی اجلاس کے ایک سیشن میں شرکت کریں گے تاکہ مشرقِ وسطیٰ کی جنگ پر بات چیت کی جا سکے۔فرانسیسی صدر نے الیزی پیلس میں سول سوسائٹی کے نمائندوں سے ملاقات کے دوران کہا کہ اس بحث میں آبنائے ہرمز کی بندش شامل ہوگی جس کا ہماری معیشتوں پر حقیقی اثر پڑ رہا ہے کیونکہ ایندھن کی قیمتوں میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ اسی طرح ایران کے بارے میں مذاکرات شامل ہوں گے۔ انہوں نے تعاون کے راستے تلاش کرنے کی کوشش کی اہمیت پر زور دیا تھا۔








