راولپنڈی۔ 22 اگست (اے پی پی) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کو گزشتہ رات منیٰ میں ملاقات کیلئے مدعو کیا اور ان کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔ پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی ولی عہد نے حج کی ادائیگی پر پاک فوج کے سربراہ کو مبارکباد دی ہے۔ ملاقات میں دونوں شخصیات …
سعودی ولی عہد کی منی میں جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات اور ان کے اعزاز میں عشائیہ،پاک فوج کے سربراہ کو حج کی مبارکباد دی

مزید خبریں
راولپنڈی۔ 22 اگست (اے پی پی) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کو گزشتہ رات منیٰ میں ملاقات کیلئے مدعو کیا اور ان کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔ پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی ولی عہد نے حج کی ادائیگی پر پاک فوج کے سربراہ کو مبارکباد دی ہے۔ ملاقات میں دونوں شخصیات نے علاقائی سلامتی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے درپیش چیلنجوں سے نمٹنے میں پاکستان کی کامیابی کی خواہشسمیت نئی حکومت کیلئے اپنی نیک خواہشات اور ہر ممکن تعاون کا بھی اظہار کیا۔ پاک فوج کے سربراہ نے پاکستان کیلئے ان کی نیک خواہشات کے اظہار اور تعاون پر سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔








