محکمہ جنگلات خیبر پختونخوا کے گریڈ بی ایس 20 کے افسر اصغر خان کو چیف کنزرویٹر آف فارسٹ ناردرن ریجنII ایبٹ آباد سے تبدیل کرکے چیف کنزرویٹر آف فارسٹ سنٹرل سدرن ریجن 1 پشاور تعینات کر دیا گیا ۔
چیف کنزرویٹر فارسٹ ناردرن ریجن II تبدیل، سدرن فارسٹ ریجن 1 پشاور تعینات

مزید خبریں
ایبٹ آباد۔ 8 ستمبر (اے پی پی):محکمہ جنگلات خیبر پختونخوا کے گریڈ بی ایس 20 کے افسر اصغر خان کو چیف کنزرویٹر آف فارسٹ ناردرن ریجنII ایبٹ آباد سے تبدیل کرکے چیف کنزرویٹر آف فارسٹ سنٹرل سدرن ریجن 1 پشاور تعینات کر دیا گیا ۔
جاری بیان کے مطابق انہیں محکمہ جنگلات کے اہم اور ذمہ دار عہدے پر تعینات کیا گیا ہے جہاں ان کے فرائض میں متعلقہ جنگلاتی خطے کے انتظامی معاملات، جنگلات کے تحفظ، نگرانی اور محکمانہ امور کی موثر انجام دہی شامل ہو گی۔ اصغر خان کی نئی تعیناتی کے بعد توقع کی جا رہی ہے کہ وہ اپنے تجربہ اور انتظامی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے متعلقہ ریجن میں محکمہ جنگلات کے امور کو مزید موثر انداز میں آگے بڑھائیں گے، ان کی ذمہ داری میں جنگلات کے تحفظ اور محکمانہ سرگرمیوں کی موثر نگرانی کے ساتھ ساتھ متعلقہ افسران اور فیلڈ سٹاف کے درمیان بہتر رابطہ کاری کو یقینی بنانا بھی اہم ہو گا۔







