ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیاں کرتے ہوئے معروف کمپنیوں کی جعلی مصنوعات کی فروخت اور کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے کی کارروائی، جعلی مصنوعات فروخت کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

مزید خبریں
اسلام آباد۔8ستمبر (اے پی پی):ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیاں کرتے ہوئے معروف کمپنیوں کی جعلی مصنوعات کی فروخت اور کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت محمد امجد اور محمد احمد کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزمان کے قبضے سے بھاری تعداد میں معروف کمپنی کی جعلی مصنوعات برآمد کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں ، مزید تفتیش جاری ہے۔








