پتوکی میں کم عمری کی شادی کروانے والوں کے خلاف تھانہ سٹی پتوکی پولیس کا بڑا ایکشن، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دولہا، نکاح خواں اور گواہ سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر لیا، جبکہ ملزمان کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔
پتوکی، تھانہ سٹی پتوکی پولیس کا کم عمری میں شادی کرانے والوں کے خلاف کاروائی،دولہا نکاح خواں اور گواہ سمیت 3 افراد گرفتار مقدمہ درج

مزید خبریں
نمائندہ پتوکی۔ 08 ستمبر (اے پی پی):پتوکی میں کم عمری کی شادی کروانے والوں کے خلاف تھانہ سٹی پتوکی پولیس کا بڑا ایکشن، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دولہا، نکاح خواں اور گواہ سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر لیا، جبکہ ملزمان کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔
ڈی پی او قصور آفتاب احمد پھلروان کی ہدایت پر تھانہ سٹی پتوکی پولیس نے ایس ایچ او ذوالفقار علی بھٹی کی سربراہی میں کم عمری کی شادی کے معاملے پر بروقت کارروائی کی۔پولیس کے مطابق پروین نامی خاتون نے تھانہ سٹی پتوکی میں درخواست دی کہ اس کی مبینہ طور پر 16 سالہ بیٹی مریم کا ذیشان نامی شخص نے والدین کی غیر موجودگی میں نکاح کر لیا۔درخواست موصول ہونے پر تھانہ سٹی پتوکی پولیس نے فوری مقدمہ درج کرتے ہوئے دولہا ذیشان، نکاح خواں قاری صدیق اور گواہ کامران کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف کم عمری کی شادی کروانے پر ریسٹرینٹ ایکٹ 2026 کے تحت کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔ڈی پی او قصور آفتاب احمد پھلروان کا کہنا ہے کہ کم عمری کی شادی ایک سنگین قانونی جرم ہے، بچوں کے حقوق اور مستقبل سے کھیلنے والے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق بلاامتیاز کارروائی جاری رکھی جائے گی۔








