ضلع ملتان میں ریسکیو1122نےگزشتہ24گھنٹوں کےدوران 466 افراد کو ریسکیو کیا،ترجمان

ریسکیو 1122کی جانب سےگزشتہ24گھنٹوں میں ضلع ملتان میں469ایمرجنسیز میں مجموعی طور466افرادکوریسکیوکیاگیا۔

ملتان۔ 08 ستمبر (اے پی پی):ریسکیو 1122کی جانب سےگزشتہ24گھنٹوں میں ضلع ملتان میں469ایمرجنسیز میں مجموعی طور466افرادکوریسکیوکیاگیا۔

ترجمان ریسکیو 1122کےمطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران ملتان شہر میں449،شجاع آبادمیں 13اور جلال پورپیروالامیں سات ایمرجنسیز پیش آئیں،جن میں ٹریفک حادثات کی تعداد100ہے،ملتان شہر میں96جبکہ شجاع آباد اور جلال پور پیروالا میں دو،دو ٹریفک حادثات پیش آئے۔ ریسکیو 1122 کی ٹیموں نےضلع بھر میں279میڈیکل ایمرجنسیزمیں مریضوں کومختلف ہسپتالوں میں شفٹ کیا،ملتان شہر میں269،شجاع آباد میں سات اور جلال پور پیر والا میں تین ایمرجنسیز پیش آئیں۔دو آگ لگنے کی،10کرائم اور18گرنےکے اور نو اموات کی ایمرجنسیزرپورٹ ہوئیں۔ضلع بھر میں مجموعی طور پر 190 افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ 231 افراد کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔