پشاور کے تھانہ سربند پشاور سر کل کی پولیس نے منگل کو قتل و اقدام قتل میں مطلوب 2 اشتہاری مجرمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا ۔
پشاور ، قتل ، اقدام قتل میں مطلوب 2 اشتہاری گرفتار، اسلحہ برآمد

مزید خبریں
پشاور۔ 08 ستمبر (اے پی پی):پشاور کے تھانہ سربند پشاور سر کل کی پولیس نے منگل کو قتل و اقدام قتل میں مطلوب 2 اشتہاری مجرمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا ۔
کیپٹل سٹی پولیس پشاور تر جمان کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سربند رضوان برکی نے خفیہ اطلاع ملنے پر کامیاب کاروائی کرتے ہوئے نہایت حکمت عملی کے ساتھ کئی سالوں سے تھانہ سربند پولیس کو قتل ، اقدام قتل میں مطلوب مجرمان اشتہاری پیر محمد اور عبدالرحمن ساکنان اچنی پایان کو گرفتار کرلیا گیا،پولیس نے مجرمان کے قبضے سے دوعدد پستول بھی برآمد کرلیا ہے، گرفتار مجرمان اشتہاری 2001 سے تھانہ سربند پولیس کو قتل ، اقدام قتل میں مطلوب تھے ، مجرمان نے 27.4.2001 کو بچوں کی لڑائی پر فائرنگ کرکے ممریز ولد سنگین خان کو قتل کیا تھا اور واردات کے بعد روپوش ہوگئے ۔
دریں اثنا ایس ایچ او تھانہ داود زئی پشاور سر کل کی کوششوں سے فریقین کے مابین تنازعہ حل ہو گیا۔ درخواست گزار مسماۃ (ا) زوجہ سید علی شاہ نے فریقِ دوم انعام ، عابد وغیرہ کے مابین 10 مرلہ پلاٹ کے تنازعہ کے حل کے لیے کھلی کچہری کے دوران سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد کو درخواست دی تھی۔درخواست پر ڈی ایس پی خزانہ سرکل احسان اللہ مروت کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ داودزئی قاضی نثار احمد نے فریقین کے مابین کئی سالوں سے جاری 10 مرلہ کا دیرینہ مسلہ خوش اسلوبی سے حل کر دیا۔







