ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت عوامی سماعت کا انعقاد کیا، جس میں شہریوں نے اپنے مسائل اور شکایات پیش کیں۔
ڈپٹی کمشنر جہلم کا اوپن ڈور پالیسی کے تحت عوامی سماعت کا انعقاد

مزید خبریں
جہلم۔ 08 ستمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت عوامی سماعت کا انعقاد کیا، جس میں شہریوں نے اپنے مسائل اور شکایات پیش کیں۔
ڈپٹی کمشنر نے شہریوں کی درخواستیں براہِ راست سنیں اور متعلقہ افسران کو مسائل کے فوری ازالے کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں۔عوامی سماعت کے دوران شہریوں نے مختلف سرکاری محکموں سے متعلق مسائل، عوامی سہولیات، انتظامی امور اور دیگر معاملات سے متعلق درخواستیں پیش کیں۔ ڈپٹی کمشنر نے ہر درخواست کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران سے موقع پر ہی پیش رفت دریافت کی اور شہریوں کو ریلیف کی فراہمی یقینی بنانے پر زور دیا۔ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے کہا کہ اوپن ڈور پالیسی کے تحت عوام کو اپنی شکایات اور مسائل براہِ راست انتظامیہ تک پہنچانے کا مؤثر موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کی درخواستوں پر میرٹ کے مطابق فوری کارروائی کی جائے اور ہر معاملے کو مقررہ مدت میں نمٹانے کو یقینی بنایا جائے۔







