چیچہ وطنی، ایشیائی ترقیاتی بینک کے کمپلائنس ریویو پینل کے وفد کی کمشنر ساہیوال سے ملاقات، پسپ منصوبوں کا جائزہ

یشیائی ترقیاتی بینک (ADB) کے پنجاب انٹرمیڈیٹ سٹیز امپروومنٹ انویسٹمنٹ پراجیکٹ (PICIIP) کے کمپلائنس ریویو پینل (CRP) کے مشن نے کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل سے ملاقات کی اور ساہیوال میں پسپ پروگرام کے تحت مکمل ہونے والے منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

چیچہ وطنی۔ 08 ستمبر (اے پی پی):ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) کے پنجاب انٹرمیڈیٹ سٹیز امپروومنٹ انویسٹمنٹ پراجیکٹ (PICIIP) کے کمپلائنس ریویو پینل (CRP) کے مشن نے کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل سے ملاقات کی اور ساہیوال میں پسپ پروگرام کے تحت مکمل ہونے والے منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

مشن میں محترمہ رامانی کنانایگم، چیئر کمپلائنس ریویو پینل و سربراہ آفس آف کمپلائنس ریویو پینل (OCRP)، محترمہ آیاکو کبودرا، ایڈوائزر OCRP، اور مسٹر ہرشا فرنینڈو، ایڈوائزر OCRP شامل تھے۔ اس موقع پر پسپ پروگرام کے سٹی منیجر محمد اسجد علی خان نے وفد کو ساہیوال میں پسپ پروگرام کے تحت مکمل کیے گئے مختلف ترقیاتی منصوبوں، ان کی پیش رفت، عملدرآمد اور منصوبوں کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ ملاقات کے دوران پسپ پروگرام کے منصوبوں کا پراجیکٹ ریویو کیا گیا جبکہ مکمل کیے گئے ترقیاتی منصوبوں کی مجموعی پیش رفت، معیار اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ ساہیوال میں پسپ پروگرام کے تحت منصوبہ تکمیل کے مرحلے سے گزر چکا ہے اور منصوبے کے ثمرات شہریوں تک پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔ کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل نے وفد کو ساہیوال میں پسپ پروگرام کے تحت مکمل کیے گئے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے انتظامیہ کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ کمشنر ڈاکٹر آصف طفیل نے کہا کہ شہریوں کو بہتر میونسپل سہولیات کی فراہمی حکومت پنجاب کی ترجیحات میں شامل ہے، جبکہ ترقیاتی منصوبوں کی معیار، پائیداری اور مؤثر فعالیت کو ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پسپ پروگرام کے تحت مکمل ہونے والے ترقیاتی منصوبے ساہیوال میں شہری سہولیات کی بہتری میں اہم کردار ادا کریں گے اور ان منصوبوں کے ثمرات شہریوں کو طویل عرصہ تک حاصل ہوں گے۔