میکسیکن فٹ بال کلب پاچوکا کے کولمبین مڈفیلڈر اینڈریس ارویو دائیں پاؤں کی ہڈی ٹوٹنے کے بعد سرجری کے مرحلے سے گزریں گے۔
پاچوکا کے مڈفیلڈر اینڈریس ارویو کے پاؤں کی سرجری، 6 سے 8 ہفتے میدان سے باہر رہنے کا امکان

مزید خبریں
میکسیکو سٹی ۔8ستمبر (اے پی پی):میکسیکن فٹ بال کلب پاچوکا کے کولمبین مڈفیلڈر اینڈریس ارویو دائیں پاؤں کی ہڈی ٹوٹنے کے بعد سرجری کے مرحلے سے گزریں گے۔
شنہوا کے مطابق 24 سالہ کھلاڑی اینڈریس ارویو جمعہ کو جواریز کے خلاف 0-2 کی فتح کے دوران زخمی ہوئے تھے، جس کے بعد سکینز میں ان کے دائیں پاؤں کی پانچویں میٹا ٹارسل ہڈی کے فریکچر کی تصدیق ہوئی ۔ پاچوکا ٹیم کے ڈاکٹر فرنینڈو مارکیز کے مطابق اینڈریس ارویو کے پاؤں کو غلط انداز میں زمین پر رکھنے کے باعث اس کی ہڈی ٹوٹ گئی اور وہ چلنے سے قاصر ہوگئے ۔ طبی معائنے میں ان کے دائیں پاؤں کی پانچویں میٹاٹارسل ہڈی میں فریکچر کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد اینڈریس ارویو کو میدان سے 6 سے 8 ہفتوں کے لیے دور رہنا پڑ سکتا ہے۔ پاچوکا اس وقت 18 ٹیموں کی لیگا ایم ایکس ٹیبل پر 7 میچوں میں 8 پوائنٹس کے ساتھ 11 ویں نمبر پر ہے۔







