ریاض ۔ 19 جنوری (اے پی پی) سعودی عرب میں متعین چینی سفیر نے کہا ہے کہ ان کا ملک سعودی ویژن 2030 ء کو تجارت، سیاست اور ثقافت وغیرہ شعبوں میں چین کے ساتھ تکمیل باہم کا زریں موقع سمجھتا ہے۔ سعودی اخبار کے مطابق ریاض میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ چین کا ون بیلٹ ون فارمولا اہداف اور تشکیلی عناصر میں سعودی ویژن2030 …
سعودی ویژن اور چینی منصوبہ ون بیلٹ ون روڈ میں کافی مطابقت ہے، چینی سفیر

مزید خبریں
ریاض ۔ 19 جنوری (اے پی پی) سعودی عرب میں متعین چینی سفیر نے کہا ہے کہ ان کا ملک سعودی ویژن 2030 ء کو تجارت، سیاست اور ثقافت وغیرہ شعبوں میں چین کے ساتھ تکمیل باہم کا زریں موقع سمجھتا ہے۔ سعودی اخبار کے مطابق ریاض میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ چین کا ون بیلٹ ون فارمولا اہداف اور تشکیلی عناصر میں سعودی ویژن2030 ءسے کافی مطابقت رکھتا ہے۔ چین کے سفیر نے کہا کہ سعودی وزیر انصاف ڈاکٹر ولید الصمعانی کا دورہ چین مشترکہ تعلقات کو زیادہ وسیع و عریض پیرائے میں دیکھنے کا باعث بنا ہے ۔ انھوں نے کہاکہ بدعنوانی کے خلاف سعودی عدالتی اداروں کی قانونی کارروائی سے سرمایہ کاری کا ماحول صاف و شفاف ہوگا۔ چینی کمپنیوں سمیت تمام فریقوں کو اس کا فائدہ پہنچے گا۔ انھوں نے مزید کہا کہ چین سعودی عرب کو قانون کی پاسبان ریاست سمجھتا ہے۔








